i پاکستان

فجیرہ کی بندرگاہ سے پی این ایس سی کے 2 جہاز خام تیل لے کر پاکستان روانہتازترین

March 12, 2026

فجیرہ کی بندرگاہ سے پی این ایس سی کے دو جہاز خام تیل لے کر پاکستان روانہ ہوگئے، خام تیل کی اس بڑی مقدار کی آمد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ سے خام تیل لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث بحری راستوں پر دبائو بڑھ رہا ہے۔پی این ایس سی حکام نے بتایا کہ دو جہاز مجموعی طور پر 10 لاکھ بیرل خام تیل لے کر کراچی پہنچ رہا ہے ۔ایم ٹی کراچی کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگا جبکہ ایم ٹی شالامار آج (جمعہ کو)کراچی پورٹ پہنچے گا۔

خام تیل کی اس بڑی مقدار کی آمد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب خطے کی کشیدہ صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے تیل کی سپلائی چین متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔پی این ایس سی کا چارٹرڈ جہاز پالکی اس وقت سعودی عرب کی بندرگاہ راس تنورہ پر رکا ہوا ہے، آبنائے ہرمز میں جاری بندش اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ جہاز فی الحال پاکستان کے لیے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ متبادل ذرائع یا راستوں کے ذریعے تیل کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی