i پاکستان

فیصل آباد،اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں گرفتارتازترین

May 14, 2026

فیصل آباد میں ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی