صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں رشید آباد کے قریب سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سرکل افسر انسپکٹر صدیق چیمہ کے چھاپے کے دوران 8 مزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ہارون شیری، آفتاب ، شہباز اور نصیر ہلاک ہوگئے، جبکہ چار ملزمان فرار ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزمان سے کلاشنکوف ، پستول اور چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور فائرنگ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی