فیصل آبادمیں منکی پاکس کی ایک اورمشتبہ مریضہ سامنے آگئیں جس کے بعد کنفرم کیسزکی تعداد17 ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے 204 کینال روڈ کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کا شبہ ظاہرکیاگیاہے جسے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے۔ متاثرہ خاتون میں بخار اور جسم کے مختلف اعضا پر دھبے بننے کے سبب منکی پاکس کا شبہ پایا گیا ۔واضح رہے کہ فیصل آبادمیں17 کنفرم منکی پاکس مریض الائیڈ ہسپتال ون میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی