فیصل آباد میں بچوں کی گمشدگی، اغوا اور ہراسانی جیسے سنگین واقعات کے سدباب کیلئے پولیس نے بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق شہر بھر کے کریانہ اسٹورز ، پیٹرول پمپس اور کباڑ خانوں سمیت کاروباری مراکز میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جا رہے ہیں جنہیں پولیس کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔فیصل آباد پولیس نگرانی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے شہر بھر میں لگے نجی کیمروں کو پولیس سی سی ڈی مانیٹرنگ روم سے منسلک کر رہی ہے جبکہ نئے کیمرے بھی لگوائے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 5 ہزارنجی کیمرے منسلک کروائے جا چکے ہیں۔شہریوں نے بھی پولیس کے اس فیصلے کو بچوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے انتہائی موثر قرار دیا ہے۔پولیس حکام کاکہناہے کہ اس سال کے آخر تک فیصل آباد کے تمام علاقوں میں کیمروں کی تنصیب اور انہیں سی سی ڈی کیمرہ مانیٹرنگ کیمرکزی نظام سے منسلک کئے جانے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی