فیصل آباد میں مچھلی کی مانگ بڑھتے ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں 500 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔فیصل آباد میں سنگاڑی 2200، رہو 1400 اور ملی1100روپے کلو میں فروخت جاری ہے، گزشتہ سال کی نسبت قیمت میں 500 روپیکلوتک اضافہ ہوگیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیزن شروع ہوگیا مگر مچھلی نہیں آرہی۔دوسری جانب لاہور میں موسم نے رت بدلی تو بعض کاروباربھی چمک اٹھے، راتیں خنک ہونے سے مچھلی منڈی کی رونقیں بھی لوٹ آئیں ، فش مارکیٹ میں مختلف اقسام کی مچھلیوں سے دکانیں سج گئیں۔ لوگوں کا کہنا ہے یوں تو مچھلی کسی وقت بھی کھائی جاسکتی ہے لیکن ستمبر سے اپریل تک 8 مہینے مچھلی کا بہترین سیزن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی