i پاکستان

فیصل آباد، مدرسے کے لاپتہ طالبعلم کی لاش نالے سے برآمد، مدرسے کی ہی دو طلباء ملوث نکلے،ملزمان گرفتارتازترین

July 01, 2026

فیصل آباد میں مدرسے کے لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کی لاش گندے نالے سے بر آمدہو گئی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی کے ایک مدرسے میں پیش آیا جہاں سے ایک 14 سالہ طالبعلم 28 جون کو لاپتہ ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مدرسے کے ہی دو طالب علموں عرفان اور ریحان نے کمرے کے اندر گلا دبا کر طالبعلم کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزمان نے لاش بوری میں ڈال کر سائیکل پر رکھ کر گندے نالے میں پھینک دی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی