فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقہ میں باپ نے تین بچوں کو زہر دینے کے بعد مبینہ طور پر خود بھی زہر کھا لیا ۔تفصیل کے مطابق باپ اظہر زہر کھانے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ تین بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ، بچوں کی شناخت 12 سال کی دعا زہرا، چار سال کی عشال، اور چھ سال کیارہز کینام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی