i پاکستان

فیروز والا،نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تیزدھارآلے سے قتل کردیاتازترین

March 30, 2026

فیروزوالا میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک لڑکی کو تیز دھار آلے کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مار ٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ چھ بہن بھائیوں میں سے ایک تھی اور وقوعہ کے وقت گھر پر اکیلی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی والدہ دیگر بچوں کے ہمراہ قریبی گائوں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئی ہوئی تھیں، جبکہ لڑکی کا والد ناصر علی بیرون ملک محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو نشانہ بنایا۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قتل کے اس واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جائے گی اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی