i پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ،میں علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالتازترین

September 17, 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا ہے جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی خبر رساں ا دارے تسنیم کے مطابق عباس عراقچی کا دورہ چین کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں سکیورٹی اور سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ ایران اور ترکیہ مختلف علاقائی معاملات پر مسلسل مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔پورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بعد اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کر کے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطی اور خطے کو درپیش اہم مسائل سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی