فیڈریشن آف بلوچستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن(فباٹی ) نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،یہ مطالبہ فباٹی کی طرفسے گورنر اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے ۔صدر فباٹی رضا حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کی بحالی کے لئے فکسڈ ریٹ فنانسنگ اسکیم متعارف کرائے۔ چھوٹی صنعتوں کو کاروبار کیلئے کائیبور پر 2 فیصد کی شرح پر قرض فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ بینکوں سے ملنے والے مہنگے قرضوں کے باعث مشینری خریدنا اور صنعتی پیداوار بڑھانا مشکل ہوگیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی صنعتیں بلند شرح سود، توانائی کے ٹیرف اور بڑھتے ہوئے محصولات کے باعث مسلسل دبا کا شکار ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کے لیے خصوصی فنانس اسکیم کا جامع اور دیرپا منصوبہ تیار کریں۔رضا حسین نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کی طرح چھوٹی صنعتوں کو بھی کم شرح پر فنانسنگ فراہم کریں۔ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتی بندش میں اضافہ بے روزگاری کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔فباٹی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بھی ایس ایم ای پالیسی کے حوالے سے خط ارسال کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی