i پاکستان

فاطمہ جناح ہر بہن، بیٹی کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں، مریم نوازتازترین

July 09, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ہر بہن اور ہر بیٹی کے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں ۔ مادر ملت فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی پرخصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے مادر ملت کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کی جمہوری اور ملی خدمات کیلئے سلام عقیدت پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح کی قائد اعظم کے لئے بے مثال محبت اور جذبہ ایثار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی قوم مادر ملت کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، نامصائب حالات میں مادر ملت کی ثابت قدمی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جبکہ محترمہ فاطمہ جناح نے ثابت کیا کہ عورت ملک کے لئیتعمیری کردار ادا کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی