i پاکستان

فارم 47 کا طعنہ دینے والوں کو دعوت دیتا ہوں عدالت جائیں،چودھر ی شافع حسینتازترین

February 11, 2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ہمیں فارم 47کا طعنہ دینے والوں کو دعوت دیتا ہوں وہ عدالت جائیں۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مخالفین جعل سازی نہ کرتے تو میرے ووٹ پچاس ہزار سے کہیں زیادہ نکلتے، چار سال حکومت کرنے والوں نے گجرات کیلئے کچھ نہیں کیا۔شافع حسین نے کہاکہ گجرات میں پہلی بار کرپشن سے پاک ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پچیس سالہ پرانے سیوریج سسٹم کو نیا بنایا جا رہا ہے، عید کے بعد گجرات میں گرین بس چلتی نظر آئے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سروس موڑ اوور ہیڈ برج ڈیرھ سے دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا، ٹریفک سگنلز کیلئے اڑھائی کروڑ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی