i پاکستان

فارم 47 کے بعد پیش ہے رسید 47، شفیع جان کا مریم نواز کے لندن اخراجات کی رقم ادا کرنے پر ردعملتازترین

September 18, 2026

وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ فارم 47 کے بعد پیش خدمت ہے رسید 47۔مریم نواز نے لندن اخراجات کی رقم جمع کرانے کی رسید پیش کی، بینک رسید کے مطابق 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار روپے جمع کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ رسید کے مطابق رقم 17 ستمبر کو جمع ہوئی، بینک کو وصولی 18 ستمبر کو ہوئی۔شفیع جان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے ظاہر کردہ اثاثے سوا دو کروڑ روپے کے ہیں، مریم نواز نے اپنی جیب سے پونے تین کروڑ روپے کیسے جمع کرائے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی