وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی وہ مائنس ہو جائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے، دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، گورنر کے پی نے 160 ارب روپے کا تقاضہ کیا جس کی وزیرِ اعظم نے فوری منظوری دی۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی