مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافے کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائوں کا بہائو مستحکم رہا۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، تربیلا 3 لاکھ 42 ہزار، کالا باغ 3 لاکھ 9 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک ہے، جبکہ دریائے چناب میں پانی کے بہا میں کمی ہو رہی ہے۔دریائے چناب میں سیلابی صورتحال اونچے سے درمیانے درجے پر آگئی ہے، دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، مرالہ کی مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 8 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 65 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہا 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہا ئو نارمل ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہائو 83 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہائو نارمل ہے۔اس کے علاوہ نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ارا کینٹ بریج نالہ ایک میں نچلے درجے وزیرہ آباد نالہ ایک میں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا کہ دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں سے دریائے چناب میں بہا ئومستحکم ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی