i پاکستان

دوہفتوں میں پاکستان سے مشرقِ وسطی کی منسوخ پروازیں 1800 سے تجاوزکرگئیںتازترین

March 13, 2026

امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والا پاکستان سے مشرقِ وسطی کیلئے فلائٹ آپریشن مستحکم ہونے لگا۔ملک بھر سے مشرقِ وسطی کی 231 پروازیں جمعہ کے روز سے آپریشنل ہوگئیں، جبکہ 72 منسوخ کر دی گئیں، 14 روز میں پاکستان سے مشرقِ وسطی کی منسوخ پروازیں 1811 سے تجاوز کر گئی ہیں۔کویت ایئر پورٹ سے 13 دن کی بندش کے بعد 2 پروازوں کی قاہرہ روانگی ممکن ہوئی ، کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ 64 آپریٹ ہوئیں ۔لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 55 آپریشنل ہیں، جبکہ اسلام آباد سے مشرقِ وسطی کی 25 پرواز منسوخ ہو گئیں، 64 کی آمد و روانگی متوقع تھی ، پشاور ایئرپورٹ سے 14 پروازیں منسوخ اور 8 آپریٹ کی گئیں۔علاوہ ازیں، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 24 پروازیں آپریشنل ہیں اور 2 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کیلئے چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی