پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی ، ہم حکومت کے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ 55 روپے اضافہ کرنے سے پہلے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ اگر حکومت ہم سے رجوع کرتی تو ہم اسے عوام دشمن فیصلہ کرنے سے روکتے۔ اگر دوبارہ پٹرول مہنگا کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ایک طرف عوام کو کفایت شعاری اور قربانی کا درس دیا جا رہا ہے، جبکہ بیوروکریٹس کی محض دو دن کی تنخواہ کاٹی گئی۔حکومت کو سرکاری بیرونی دوروں پر پابندی پہلے ہی لگا دینی چاہیے تھی، کفایت شعاری مہم کے لیے جنگ کا انتظار کیوں کیا گیا؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی