i پاکستان

دھند،خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمیتازترین

February 23, 2026

خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب متعدد گاڑیاں ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں20 افراد زخمی ہوگئے۔انٹرچینج خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ انٹرچینج سے ایک کلو میٹراسلام آباد کی جانب پیش آیا جس میں کل 20افراد زخمی ہوئے,چھ افراد کو رورل ہیلتھ سنٹرخانقاہ ڈوگراں اور پانچ افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ریسکیو حکام کے مطابق نو افراد کو فسٹ ایڈ دے کر موقع پر فارغ کردیا گیا،حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی