i پاکستان

ضلعی ججز اور ہائی کورٹ افسران کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونس میں اضافہ،نوٹیفیکیشن جاریتازترین

August 06, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کیلئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسرانکیلئے الائونس 2 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 21 کے لئے1 لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 کیلئے 1 لاکھ 75 ہزار، گریڈ 19 کیلئے 1 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 18 کیلئے 1 لاکھ اور گریڈ 17 کے افسران کیلئے 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الائونسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا، اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 27-2026 کے مختص بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی