i پاکستان

ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیلتازترین

October 07, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیا، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت نہیں کرسکتا۔عدالت نے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو واپس بھجوا دی۔ سابق لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں، استدعا ہے کہ عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی