i پاکستان

دفاعی معاہدے کی خوشی، سعودی عرب میں عمارتیں سعودی، پاکستانی اور ترک پرچموں سے روشنتازترین

August 08, 2026

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں سعودی عرب بھر کے نمایاں مقامات اور ٹاورز سعودی، پاکستانی اور ترکی کے قومی پرچموں سے جمگا اٹھے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں روشنیوں کی اس سجاوٹ کے ذریعے اس تاریخی معاہدے پر بڑے پیمانے پر عوامی مسرت کی عکاسی کی۔کنگڈم ٹاور پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے پرچموں کی خوبصورت منظرکشی تینوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کر رہی ہے۔سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے گذشتہ روز مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ ان سب کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا۔یہ معاہدہ اجتماعی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، مشرق وسطی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے حصول اور ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کے حوالے سے تینوں ممالک کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔سعودی مملکت کی عمارتوں پر قومی پرچم روشن کرکے مسرت کا یہ اظہار سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کو متحد کرنے والے شاندار تعلقات، گہرے تاریخی روابط اور اسلامی یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی