i پاکستان

داتا گنج بخش کاسالانہ عرس ،پنجاب حکومت کا آج لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلانتازترین

August 03, 2026

پنجاب حکومت نے آج 4 اگست کو لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی