i پاکستان

چشتیاں، ہسپتال میں دورانِ علاج نوجوان لڑکی کیساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار،بہاولنگر میں پولیس انسپکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتیتازترین

February 12, 2026

چشتیاں میں تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہسپتال میں علاج کے دوران نوجوان لڑکی کے ساتھ مبینہ طورپر نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او کامران اصغر نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے خاتون کی والدہ کی درخواست پر ملزم کو حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم لڑکی کو واٹس ایپ پر میسیج بھی کرتا تھا، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بہاولنگر میں پولیس انسپکٹر نے خاتون سے سرکاری کوارٹر میں جنسی زیادتی کر ڈالی۔سابق ایس ایچ او میکلوڈ گنج کے انسپکٹر اسلم بلوچ نے خاتون کو گھریلو کام کے کیلئے بلایا تھا، ملزم نے سرکاری کوارٹر میں 2 دن خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم دوران زیادتی نازیبا حرکات کی ویڈیو بھی بناتا ریا۔پولیس انسپکٹر نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھیج دیا، ملزم نازیبا ویڈیو اور مقدمات میں ملوث کرکے حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ڈی پی او کامران اصغر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی