پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں۔امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔رپورٹ ے مطابق نیویارک کائو نٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ ان نوادرات میں سے ایک یکشی کی Grey Schist Figure چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جبکہ 35 Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ 2700 سے 3000 قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادرات کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سیآگاہی کا موقع دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی