پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔ پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا موثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی