i پاکستان

چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتازترین

March 30, 2026

بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے تقریبا 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی