i پاکستان

چکوال، بی آئی ایس پی کے انچارج کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درجتازترین

June 15, 2026

چکوال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے انچارج کے خلاف ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق چکوال میں تھانہ سٹی پولیس نے اسلام آباد کی ایک خاتون کی درخواست پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقامی انچارج کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے اسے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر چکوال بلایا اور اپنے گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی