i پاکستان

چینی صدر شی جن پنگ کا اسلام آباد دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہارتازترین

February 10, 2026

چین کے صدر شی جن پنگ نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابقچینی صدر نے پاکستانی قیادت کے نام خصوصی پیغام میں قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کی اور اسلام آباد دھماکے پر اظہارافسوس کیا۔صدر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔صدر شی جن پنگ نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام اور انسداددہشت گردی کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین اپنے آہنی بھائی پاکستان کے ساتھ ہے، خطے میں امن کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی