i پاکستان

چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت سے متعلق ایف بی آر کے نوٹیفکیشنز واپستازترین

April 24, 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چینی کی درآمد پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت میں توسیع سے متعلق اپنے سابقہ نوٹیفکیشنز واپس لے لئے۔اس حوالے سے ایف بی آر نے ایس آر او 633(I)/2026 جاری کیا ہے، جس کے تحت 19 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 527(I)/2026 اور 5 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 455(I)/2026 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشنز کے ذریعے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی رعایت کی مدت کو 28 فروری 2026 تک بڑھایا گیا تھا۔اس سے قبل ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد مقرر کی تھی، جس کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی