چیف منسٹر آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت 30 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو انٹرنشپ میں مدد دے گی۔حکام کے مطابق انٹرنشپ پر پنجاب حکومت طلبہ کو فی کس 50 ہزار روپے وظیفہ دے گی،پانچ سالہ پروگرام کے لیے 30 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق منتخب انٹرنز کو چار ماہ تک ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا،نجی آئی ٹی کمپنیوں کو فی امیدوار 12 ہزار 500 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔انٹرنشپ پروگرام کی نگرانی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کرے گا،امیدواروں کی بھرتی اور آن بورڈنگ کے لیے مرکزی انٹرنشپ پورٹل بنایا جائے گا۔انٹرنز کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی سرٹیفکیشنز دینے کا بھی منصوبہ شامل ہے،ٹیکنالوجی ایکسپوز اور انوویشن فیسٹیولز کاانعقاد بھی کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی