i پاکستان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن، خاتون سول جج برطرفتازترین

October 07, 2026

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر خاتون سول جج ظلِ ہما کو برطرف کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن ختم ہونیکے بعد سول جج مسلسل غیر حاضر رہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سول جج کو وضاحت کاموقع دیاگیا لیکن شوکازکا جواب تک نہ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی