26ویںآئینی ترمیم نافذ العمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے فوری طور پر پالیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ میڈیارپورٹ کیمطابق صدر مملکت آصف زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے یعنی یہ اب قانون بن چکا ہے ۔ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آئینی ترمیم نافذ العمل ہو چکی ہے ۔ آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی