i پاکستان

چیئرمین سینیٹ کا کالام میں کشتی حادثے، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہار افسوستازترین

July 02, 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سوات کے علاقے کالام میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری تعزیتی پیغا م میں چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت اور امداد بروقت فراہم کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی