i پاکستان

چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئےتازترین

June 19, 2026

پی آئی اے کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کر گئے۔پی آئی اے حکام کے مطابق اسلم آر خان کئی دن سے علیل تھے، چند دن قبل طبیعت ناسازی پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسلم آر خان گزشتہ 6 دہائیوں سے پی آئی اے کے ساتھ منسلک رہے، انکا مقام ادارے کے لیے شفیق والد جیسا تھا۔پی آئی اے کی تنظیم نو اور اسکو واپس منافع میں لانے میں مرحوم کیلئے گئے فیصلوں کا بہت عمل دخل تھا، اسلم آر خان وقت پر مشکل فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور ساتھ ہی وہ فلاحی کاموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے۔سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اسلم آر خان کے انتقال سے مجھ سمیت پوری پی آئی اے سوگوار ہے، اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، ایسے شخصیات کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی۔مرحوم کی نماز جنازہ انکی رہائش گاہ خیابان غازی ڈیفنس کراچی میں ادا کردی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی