i پاکستان

چیچہ وطنی، جڑانوالہ میں ٹریفک حادثاث، 5 افراد جاں بحقتازترین

June 19, 2026

صوبہ پنجاب کے علاقوں چیچہ وطنی اور جڑانوالہ میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے علاقے تھانہ اوکانوالا بنگلہ کی حدود میں چک نمبر 48/12-ایل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار درخت سے ٹکرا گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوان اپنے گائو ں سے شہر کی جانب جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا اور ابتدائی کارروائی مکمل کر لی جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب جڑانوالہ میں روشن والی جھال بائی پاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق باپ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹرالی نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ ندیم، 7 سالہ احمد اور 2 سالہ رحمت شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی