i پاکستان

بتایا جائے پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات میں سے کونسا غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟ طارق فضلتازترین

October 05, 2026

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھے گئے مطالبات سے متعلق بتایا جائے کہ ان میں سے کونسا مطالبہ غیر آئینی یا بس سے باہر ہے؟۔اپنے ایک بیان یمں طارق فضل نے کہا کہ پہلا مطالبہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کی مذمت کرنا تھا، دوسرا مطالبہ صوبے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ اور تیسرا افغانستان سے متعلق خارجہ پالیسی پر عمل درآمد تھا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا چوتھا مطالبہ افغان مہاجرین کی واپسی، پانچواں مطالبہ کے پی پولیس ایکٹ پر نظرثانی، چھٹا مطالبہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں افواج کے ساتھ تعاون اور ساتواں مطالبہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد کرنا تھا۔طارق فضل کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی وفد کے پاس مینڈیٹ نہیں تھا، سہیل آفریدی خود یا کوئی صوبائی نمائندہ مذاکرات میں شامل ہوتا تو بہتر تھا،اصل مقصد لانگ مارچ روکنا نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی