i پاکستان

بسنت پر اموات، فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرتازترین

February 10, 2026

لاہور ہائیکورٹ میں بسنت سے6 اموات اور 124 شہریوں کے زخمی ہونے کے معاملے پرذمہ دار افسروں کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق بسنت سے 6 اموات ہوئیں،محفوظ بسنت کیسرکاری دعوے کے برعکس 124 شہری زخمی ہوئے،بسنت تہوار کی بجائیشہریوں کیلئے جان لیوا خطرہ بن چکی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ چھتوں سے گرنے اور بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے کے واقعات میں درجنوں بچے زخمی ہوئے،قاتل ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت روکنے میں ریاستی اداریناکام رہے۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ غفلت کے مرتکب متعلقہ افسران کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی کاحکم دیاجائے،بسنت پرہونے والے نقصان کاجائزہ لینے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے،قاتل ڈور کی تیاری، ترسیل، فروخت اور استعمال پرپابندی کیقانون پرعمل کرانے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی