i پاکستان

بشری بی بی کی آنکھ میں تکلیف،اسپتال میں طبی معائنہ،ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشری بی بی کو انکھ کیلئے دوائیں تجویز کیںتازترین

July 30, 2026

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی آنکھ میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طبی معائنے کیلئے بشری بی بی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال لے جایا گیا۔پمز اور الشفا کے ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشری بی بی کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں۔ طبی معائنے کے بعد بشری بی بی کو اڈیالہ جیل واپس پہنچادیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی