i پاکستان

بشکیک‘ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

June 05, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی اور سکندر مومنی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو کی۔دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی