i پاکستان

برطانیہ کا گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کو پاکستان کے حوالے کرنے پر غورتازترین

July 04, 2026

 برطانیہ نے گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کو پاکستان کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ر پورٹ کے مطابق شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے اور برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مجرموں کی ملک بدری کیلئے متعلقہ ملک کی رضامندی ضروری ہے۔واضح رہے کہ 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی