i پاکستان

برادراسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کارنہ بنیں،طاہراشرفیتازترین

February 27, 2026

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برادراسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کارنہ بنیں۔ایک انٹرویو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اس لئے ملک میں دہشت گردی کروارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا، پاکستان فیصلہ کرچکا کہ ملک میں مزید خون اب نہیں بہنے دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی