i پاکستان

براڈ پیک حادثہ‘ 8 لاشیں مل گئیں، ایک تک رسائی مشکل، 2 کی تلاش جاری‘ صدر الپائن کلبتازترین

August 07, 2026

صدر الپائن کلب نے کہا ہے کہ براڈ پیک کی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ پیش آیا، 9 لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الپائن کلب کا کہنا تھا کہ پہلے دن دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور تیسرے کے کچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے دن نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اور عمانی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر مہیا کیے اور پانچ لاشیں منتقل کی گئیں۔صدر الپائن کلب آف پاکستان نے کہا کہ 4 نیپالی کوہ پیمائوں اور ایک چینی کوہ پیما کی لاشیں منتقل کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کوہ پیما کی لاش کی شناخت ہوئی مگر وہ ناقابلِ رسائی علاقے میں تھی جبکہ دیگر 2 کوہ پیمائوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی