کراچی میں بھوسے کا بحران پیدا ہو گیا ۔ بحران کے باعث تین روز شہر میں بھوسے کی آمد بند کر دی گئی ہے، ڈیری فارمرز مالکان نے پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ڈیری فارمز مالکان نے بھینس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف نعرے بھی لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جگہ جگہ بھوسے کی گاڑیوں کو روک کر بھتہ لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھوسے کی قیمت 12 سو سے بڑھ کر 2 ہزار فی من ہو گئی ہے، اور ڈیری فارمرز مالکان کے مطابق شہر میں بھوسے کی قلت سے دودھ کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی