خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں میں منڈان کے علاقے میں پیش آیا۔فائرنگ کے بعد دہشت گرد جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی