بنوں تعلیمی بورڈ نے چیئرمین کی آسامی ڈپیوٹیشن پر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین بنوں تعلیمی بورڈ کی آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق امیدوار کی عمر 56 سال سے کم ہونا لازمی قرار دی گئی ہے، درخواست دہندہ بی پی ایس 20 کا حاضر سروس افسر ہو علاوہ ازیں امیدوار حکومت خیبر پختونخوا کا مستقل ملازم ہونا چاہیے، امیدوار کے خلاف کوئی انکوائری، محکمانہ کارروائی یا نیب کیس نہ ہو۔درخواستیں مقررہ فارم پر ایس او بورڈ آفس میں جمع کرائی جائیں گی جس کے بعد صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کیا جائے گا۔واضح رہے درخواست فارم ایس او بورڈ آفس، سول سیکرٹریٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی