i پاکستان

بنگلہ دیشی نوجوانوں کیلئے ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کاانعقاد،بنگلہ دیشی وزیر تعلیم کی شرکت،پاکستان سے اظہارتشکرتازترین

May 12, 2026

ڈھاکہ میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایجوکیشن ایکسپو پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی وزیرتعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسان الحق بھی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو بنگلہ دیشی نوجوانوں کیلئے تعلیم کیمواقع فراہم اورباہمی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستان کے تعلیمی نظام سے بہت متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی نوجوانوں کو سکالرشپس دینے کے اقدام پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کیدرمیان مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔بنگلہ دیشی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلیمی و سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی