کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں اور معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواں کی وجہ سے شہر میں قدرے خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔کراچی میں ہواں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے جبکہ دن بھر چلنے والی ہواں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ فروری کے آغاز سے ہی کراچی میں سرد ہواں کا سلسلہ تھم چکا ہے جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی