بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی۔ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر18اور 19مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس کو معطل کردیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 2 دن جیکب آباد تک محدود رہی۔ریلوے حکام کے مطابق بدھ کو اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد جعفرایکسپریس اپنے مقررہ وقت کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہو گئی۔پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی کوئٹہ پہنچے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی