بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتن الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتن الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں ، جس میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی